88

سعودی عرب میں مختلف ممالک کی 10مشہورشخصیتوں نے جنم لیا

ریاض(سی پی پی) سعودی عرب میں مختلف ممالک کی 10مشہورشخصیتوں نے جنم لیا، جن میں وزیر ، اداکار ، دانشور اور کھلاڑی شامل ہیں۔ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ، ممتا ز سیاستدان، مہاتما گاندھی کے ساتھی محی الدین احمد بن خیرالدین 1888 میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے تھے۔جو کہ ابوالکلام آزاد کے نام سے جانے پہچانے گئے۔یہاں سے وہ 1890 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہندوستان کے معروف شہر کولکتہ چلے گئے اوروہیں 1955 میں انتقال ہوگیا۔ امریکہ کی معروف اداکارہ میلورا والٹرزظہران میں پیدا ہوئی۔ لیزا ایل بچر نے بھی ظہران میں جنم لیا۔ ایک اور امریکی اداکارہ الیکس عیسوی نے بھی ظہران میں جنم لیا۔ گنی کے ممو دیون سنڈی ایلی بچرہنٹر میٹس بھی سعودی عرب میں پیدا ہوئے۔آسٹریاوی نژاد پاکستانی شہری طلال اسد 1932 میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ مسلم دانشور تھے۔ اسلام ، قرآن اور دعوت پر ان کی تصنیفات نے شہرت حاصل کی۔ان کے والد یہودی تھے۔ یہ اسلام لائے، مدینے میں زندگی گزاری ، سعودی خاتون سے شادی کی۔ شامی نژاد امریکی فنکارہ کندہ ہبراوی ، جرمن کھلاڑی جون ویمر خمیس مشیط میں پیدا ہوئے تھے۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں