96

بوریوالا، 7سالہ بچے کی 16سالہ لڑکی کے ساتھ شادی

بورے والا (سی پی پی) نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔ قاسم ساکن کھجی والا کے سات سالہ بیٹے وقاص کی شادی اپنی 16 سا لہ کزن کے ساتھ ہوئی۔ شادی وٹہ سٹہ کے تحت کی گئی اور اس غیر قانونی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی مگر اہلکاروں نے مصروفیات زیادہ ہونے کا بہانہ بنا لیا۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں