84

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اوربوندہ باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد/لاہور/پشاور/کوئٹہ/گلگت(سی پی پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور بوندہ باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ ، ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں خنکی میں اضافہ ہو گیا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب میں پندرہ ملی میٹر، کوئٹہ گیارہ ، نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آ باد، راولپنڈی، لاہور، قصور، وہاڑی، ملتان، سبی، بھکر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلوچستان اور کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں