142

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی و بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا

اسلام آباد(سی پی پی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 7 ملی میٹر، بالاکوٹ، کالام 4، پٹن 3، کاکول، مالم جبہ ایک، مری 4، گجرات 3، سیالکوٹ، چکوال 2، راولاکوٹ 9، کوٹلی 8، مظفرآباد 4، گڑھی ڈوپٹہ 2، سکردو 6، بگروٹ 4، استور اور گلگت میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ میں 3 انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں