134

اب واٹس ایپ نمبر کی تبدیلی سے دوستوں کو آگاہ کرنا اب آسان

واشنگٹن(سی پی پی)ٌواٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتا رہا ہے،اب نمبر تبدیل کرنے والے صارفین کوبھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔واٹس ایپ پر نمبر تبدیل کرنے پر صارفین اب اپنے دوستوں کو باآسانی آگاہ کرسکیں گے کیونکہ کمپنی نے نمبر تبدیل کرنے کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں نوٹی فکیشن آپشنز بھی شامل کردیئے ہیں۔اس سے قبل نمبر تبدیلی کے دوران اکاونٹ کی تفصیلات، چیٹ، گروپ اور سیٹنگز دوسرے نمبر پر منتقل ہوتی تھیں لیکن اس سے صارف کے دوست آگاہ نہیں ہو پاتے تھے۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں