66

کل رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

کراچی( سی پی پی)محکمہ موسمیات نے ملک میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کیے ہیں جب کہ کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دے گا، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں کل موسم ابرآلود ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کوشام 4 بج کر 49 منٹ پر ہو جائے گی، 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8بج کر 11منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں