103

لو جی ایان علی بچے کے ساتھ منظر عام پر آگئیں، کس کا بچہ ہے؟ خود ہی بتادیا

کراچی ( سی پی پی) ڈالر گرل ایان علی ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، ماڈل گرل نے ایک ننھے بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ یہ ان کے قریبی دوست کا بچہ ہے۔کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی ایک طویل خاموشی کے بعد منظر عام پر آئی ہیں ۔ انہوں نے لگ بھگ سوا 2 سال بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک ننھا بچہ بھی موجود ہے۔ ایان علی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 5 جولائی 2016 کو کی تھی جس میں انہوں نے عید کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک لمبی خاموشی چھائی رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں