23

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

مظفر آباد(سی پی پی)بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جواب میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پربھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے چری کوٹ کے گاؤں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شبنم، 13 سالہ کاشان، 6 سالہ فیضان، 14 سالہ نشا، 10 سالہ آصفہ اور چفر گاؤں کا 28 سالہ شاہد حسین بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب،7 بھارتی فوجی ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں