18

میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے ، عامر خان

لندن(سی پی پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاؤں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔

عامر خان نے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جاؤں گا۔واضح رہے عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں