17

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ(سی پی پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے دورہ کررہا ہوں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوٴڈا، وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد اور ڈاکٹر عطاء الرحمان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا مضبوط دوست، ہمسائیہ ملک اور آئرن برادر ہے، اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے چین کا دورہ کررہا ہوں، پاکستان اورچین کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں