7

وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے،شاہد خاقان عباسی

لاہور(سی پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں حکومت کو کیا گرانا ہے یہ اپنے وزن سے خود ہی گر جائیں گے ، آل پارٹیز کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔ ہم عملی اقدامات کی طرف پیش رفت کررہے ہیں اور جب سیاسی جماعتیں مشاورت کے لئے بیٹھتی ہیں تو ہی اس میں سے کچھ نکلتا ہے۔ ہمیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا اقدامات اٹھانے ہیں اس کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نعروں کے ساتھ ڈالر کی قدر واپس نہیں آئے گی، آج معیشت تباہ حال ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں (ن) لیگ مزید متحرک ہو گی۔ حکومت نے معیشت تباہ کر دی، حکومت نےٹیم بدل دی، نئی ٹیم سے کوئی امید نہیں، حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ وقت آگیاہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں