8

حفیظ شیخ سے اختلافات؛ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے بعد سیکریٹری خزانہ بھی تبدیل

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے بعد سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو بھی تبدیل کردیا ہے۔حکومت نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن نوید کامران بلوچ کو نیا سیکرٹری خزانہ بنادیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوید کامران بلوچ کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کے درمیان اختلافات تھے اور یونس ڈھاگا نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دور میں شرکت بھی نہیں کی تھی

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں