2

مجھ سے معافی مانگیں پھر آگے جانے دوں گا، گلو بٹ کابھائی عبدالغنی بٹ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا

لاہور؛ کوٹ لکھپت کے باہر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے گارڈز کی جانب سے ناروا سلوک پر لیگی کارکن گلو بٹ کابھائی عبدالغنی بٹ احتجاجاً گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے لیگی کارکن عبد الغنی بٹ رانا ثنا اللہ کے گارڈز کے ناروا سلوک پر احتجاجاًرانا ثنا اللہ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔عبدالغنی بٹ کا کہنا تھا کہ مجھے رانا ثنا اللہ کے سکیورٹی گارڈ نے دھکا دیا جس کی وجہ میں نیچے گرا، رانا ثنا اللہ کے گارڈپہلے مجھ سے معافی مانگیں پھر آگے جانے دوں گا۔ موقع پر موجود دیگر لیگی کارکنوں نے عبدالغنی بٹ کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں