2

پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے مشیروں کی تعیناتی معطل کردی

پشاور(سی پی پی) پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے صوبائی معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس روح الامین پر مبنی 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے اجمل وزیر، ضیابنگش عبدالکریم، حمایت اللہ اور کامران بنگش کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

واضح رہے سابق ڈپٹی اسپیکر خوشدل خان نے خیبرپختونخوا کے صوبائی معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کے خلاف رٹ دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاونین کی تعیناتی غیر قانونی ہے حالانکہ کابینہ مکمل ہے

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں