1

آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(سی پی پی) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا، اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن اور بلڈ پریشر نارمل تھا، تاہم بعد میں انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ ہے، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری کی آر آئی سی اسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ افراد کو اسپتال سے باہر نکال دیا ہے

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں