11

ویلکم اظہر علی بائے بائے سرفراز

کراچی(سی پی پی) پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے برطرف کر دیا جب کہ ان کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت بابراعظم کو سونپ دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹادیا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان بنادیا گیا ہے، سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا تاہم ٹیسٹ میں ان کے نائب ممکنہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہوں گے۔ ‏اظہرعلی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 19-2020 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں