7

بہن عروہ سے بہت متاثر ہوں ، انکے خواب چراتی ہوں،ماورہ حسین

اسلام آباد(سی پی پی)ادکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ عروہ حسین سے بہت متاثرہوں،انکے خواب چراتی ہوں، کیونکہ جو عروہ کہتی ہے وہ کچھ وقت کے بعد انہیں بھی لگتا ہے کہ انہیں بھی یہی کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ دوستوں کی طرح کا ہے، جس کی وجہ سے وہ کوئی بات بھی ان سے چھپا نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اور پھر کم عمری میںہی پہلے عروہ نے بچوں کے ایک میوزک پروگرام کی میزبانی کی اور بعد میںانہوں نے بھی اسی پروگرام کی میزبانی کی، اس کے بعد پہلے عروہ حسین کراچی گئیں اور بعد میں وہ بھی چلی گئی اور اداکاری کو بطور پیشہ اپنا لیا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پراجیکٹ کرنے سے پہلے اس کا سکرپٹ ضرور پڑھتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریلآنگن کرنے سے پہلے انہوں نے بہت بار اس کا سکرپٹ پڑھا کیونکہ وہ بہت زیادہ کنفیوژ تھیں، پہلا چیک 16ہزار کاتھا جو اپنی والدہ کو دیا تھا،انہوں نے کہا کہ ان کی خوشی والدہ کی خوشی میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں