12

پرڈیوسراسما بنیل کا فلم فلائے بنانے کا اعلان

اسلام آباد (سی پی پی)پرڈیوسر اسما بنیل نے نئی فلم فلائے بنانے کا اعلان کردیا۔فلم مان جاﺅ ناکی مصنفہ اور پروڈیوسر اسما بنیل نے نئی فلم فلائے بنانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی ان کی زندگی کے پر مبنی ہے کہ کینسر کی تشخیص ہونے پر انہوں نے اس بیماری کا مقابلہ کیسے کیا۔ انہوںنے کہا کہ فلم محبت اور جدوجہد کی ایک ایسی کہانی ہے جسے دیکھ کر شائقین کا دل پگھل جائے گا۔ فلم کی کاسٹ متعلق انہوں نے کہا کہ اس کا اعلان وہ اگلے ہفتے کریں گی،فلم آئندہ سال اکتوبر میں سینما کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں