9

روزانہ ایک ناشپاتی کھائیں کولیسٹڑول دور بھگائیں

پینسلوانیہ(سی پی پی)مگرناشپتی یا ایواکاڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے مضر کولیسٹرول ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگرچہ اس مطالعے میں لوگوں کی کم تعداد نے حصہ لیا ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے 21 سے 71 سال کے 45 ایسے شرکا کو شامل کیا جو موٹاپے کی جانب مائل تھے اور ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔

ان تمام شرکا کو دو ہفتے تک خاص غذائی چارٹ دیا گیا جو امریکی اندازِ خوراک (ڈائٹ) کے لحاظ سے مرتب کیا گیا تھا۔ اس کےبعد ماہرین نے اٹکل سے (رینڈملی) تین غذائی چارٹ مزید پانچ ہفتے تک شامل کئے۔غذائی پلان میں کم چکنائی والی غذا، درمیانی درجے کی چکنائی والی غذا اور ایک ایواکاڈو اور تیسرے پلان میں درمیانے درجے والی چکنائی بغیر ایواکاڈو کے کھلائی گئی۔ لیکن اس تیسری قسم کی غذا میں اضافی طور پر صحت بخش چکنائیاں دی گئیں جن کی کچھ مقدار مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی صورت میں مگرناشپتی میں موجود ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں