10

احمد شہزاد مشکل میں پھنس گئے

لاہور(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا ہے۔قائداعظم ٹرافی میں سندھ اور پنجاب کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر احمد شہزاد کو جرمانہ کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے شواہد سامنے آئے لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوسکی۔ قانون کے تحت کپتان احمد شہزاد کو چارج کیا گیا، احمد شہزاد کو سزا آج سنائی جاسکتی ہے۔ذراِئع کے مطابق احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں