23

برگر کھائیے 50 ہزار روپے پائیے

بینکاک(سی پی پی)دنیا کے بڑے بسیار خوروں (پیٹوؤں) کے لیے ایک اہم اعلان ہوگیا کہ وہ 6 کلوگرام وزنی برگر کو اگر 9 منٹ میں چٹ کرسکتے ہیں تو اس کے بدلے انہیں 330 ڈالر یعنی 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ اس انعام کی کہانی بھی دلچسپ ہے کہ ہر کیلوری کے بدلے ایک ’’تھائی بھات‘‘ دیا جائے گا یعنی 10 ہزار کیلوری والے اس برگر کو کھانے کے بعد آپ 10 ہزار ’’بھات‘‘ کےحق دار ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں