25

ملک میں بارشیں اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد ( سی پی پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں