22

فیس بک کا بڑا کارنامہ تفصیلات جانئے

لندن(سی پی پی)فیس بک انتظامیہ نے 3 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ بدسلوکی، جنسی استحصال اور تشدد پر مبنی ایک کروڑ سے زائد پوسٹوں کو ہٹادیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس میں رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان بچوں کے ساتھ بدسلوکی، ان پر ہونے والے تشدد، بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور خودکشی جیسے نقصان دہ مواد پر مشتمل ایک کروڑ 16 لاکھ پوسٹیں ہٹائی ہیں۔ یہ نقصان دہ مواد نہ صرف فیس بک سے بلکہ انسٹاگرام سے بھی ہٹایا گیا ہے۔سال 2017 میں ایک 14 سالہ مولی رسل نامی بچی نے خودکشی کرلی تھی جس کے بعد عوام کا سوشل میڈیا کے حوالے سے غم و غصہ سامنے آیاتھا۔ مولی کی خودکشی کے بعد اس کے والد کو اپنی بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خود کو نقصان پہنچانے اورخودکشی کے بارے میں بڑی تعداد میں مواد ملاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں