17

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، کل لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد(سی پی پی)وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور وہ کل لندن روانہ ہوں گے۔وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی لیکن ان کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔ نواز شریف کو صرف ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نواز شریف کل صبح 10 لندن بجے روانہ ہوں گے۔ ایوی ایشن زرائع کے مطابق قطر سے ایئر ایمبولینس صبح پونے 9 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچ جائے گی جس کے لیے علامہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ ایئر ایمبولینس شریف خاندان کو لے کر حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی اور نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے

کیٹاگری میں : Uncategorised

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں