22

آرمی چیف سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، پاک فوج کی تعریف

راولپنڈی (سی پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی امور کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ترک کمانڈر نے پاکستانی فوج کے خطے میں قیام امن کے لیے کردار کو سراہا اور امن کے استحکام کے لیے خطے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں