17

سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

لاہور ( سی پی پی) سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران اب حج اورعمرہ کے علاوہ بھی سفر کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے افسران وملازمین کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنےآیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کی گئی پالیسی کے مطابق صوبے کے وزرا، سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس سے پہلے اگست میں پنجاب کے وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں