7

ریکارڈ بارشیں۔۔۔!!! پاکستان میں سردیاں اس دفعہ کتنی طویل ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے شاندار خبر سُنا دی

فیصل آباد ( سی پی پی) نئے سال کے آغاز پر جنوری سے مارچ تک پنجاب کے اکثر علاقوں میں گزشتہ سال کی نسبت معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث امسال گندم ، چنے سمیت ربیع کی دیگر فصلات کی بمپر کراپس حاصل ہونے کی توقع ہے جس سے نہ صرف گندم اور دیگرغذائی اجناس میں خود کفالت حاصل ہو گی بلکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ امسال جنوری ، فروری ، مارچ 2020 ء میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ بارشیں ربیع کی فصلات خصوصاً گندم، چنے و دیگرفصلات کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گی لہٰذا کاشتکار ان فصلات کی بہتر پیداوارکیلئے ابھی سے حکمت عملی طے کر لیں۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی بروقت زیادہ رقبہ پر کاشت زیادہ ملکی پیداوار کا سبب بنے گی جس سے نہ صرف ہم گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہوں گے بلکہ اس کی برآمد سے ملک کو خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سبزیوں خصوصاً آلو ، آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغات ، کماد اور اس طرح کی دوسری فصلات جو کم درجہ حرارت اور کورے سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں کوکسی متوقع نقصان سے بچانے کیلئے کاشتکار ان کو فوری تدارکی و حفاظتی اقدامات کا بھی مشورہ دیا گیاہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، سابق وزیر برائے منصوبہ بندی کو اب وزارت نیشنل فوڈ اینڈ

سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں، اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کےوفاقی وزیر کا قلم دان دےدیا گیا ہے۔تاہم گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق سابق وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت نہیں مل سکی۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی بجائے وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی جائیگی جبکہ خسروبختیار کو وزیر پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی۔پیر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے فیصلے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرکو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے

سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے تاہم بعد میں انہوں نے وزارت سے استعفی دیدیا تھا اورفوری طورپر وزارت نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزراء نے اسد عمر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں وزارت کی پیشکش کی جسے اب اسد عمر نے قبول کرتے ہوئے وزارت لینے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں