5

صدر ٹرمپ کا افغان امن مذاکرات کی بحالی کا عندیہ

واشنگٹن(سی پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات کو معطل کرنے کے اپنے اقدام پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایک بار پھر مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء بھی شروع کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم طالبان سے ایک معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات سے بتانے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں