3

البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے میں 6 افراد ہلاک، 150 زخمی

تیرانا(سی پی پی) البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کے شمال مشرقی علاقے میں 1926 کے بعد سب سے زیادہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر تک گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے افرا تفری مچ گئی اور شہری اپنے گھروں سے دیوانہ وار دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ سب سے زیادہ نقصان ساحلی علاقے ڈریس میں ہوا جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں