5

نواز شریف سے علاج کے لئے امریکا جانے کی بات کی ہے، حسین نواز

لندن(سی پی پی) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے علاج کے لیے امریکا جانے کی بات کی ہے۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے ابھی نواز شریف کی بیماری کی تشخیص چل رہی ہے، اس لئے ابھی یہاں کے ڈاکٹروں کی اس حوالے سے رائے سامنے نہیں آئی، سابق وزیراعظم کی بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ ایک ساتھ چل رہا ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمعرات کو چیک اپ کے لئے پھر اسپتال جائیں گے، آئندہ چند دنوں میں نواز شریف کو متعدد بار اسپتال جانا ہو گا اور ان کے بون میرو کے ٹیسٹ ہوں گے، میرے ذاتی خیال میں نواز شریف کو امریکا جاکر اپنی متعدد بیماریوں کا علاج کرانا چاہیے، اس سلسلے میں نواز شریف اور دیگر اہل خانہ سے بھی بات کی ہے۔ قوم نواز شریف کے لئے دعا کرے کہ اللہ انہیں اپنی پناہ میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں