24

عمران خان کی ٹک ٹاک گرل کو بڑی پیشکش ؟

اسلام آباد، کراچی ( سی پی پی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بنی گالہ میں ہونیوالی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے کہا تھا اور وہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جہاں کچھ سیکھیں اور کچھ کر بھی سکیں۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایجوکیشن میں ماسٹر کررہی ہیں، اسلام آباد منتقلی سے قبل پشاور رہتی رہی ہیں، آبائی تعلق بھی خیبرپختونخوا سے ہے، حریم شاہ نے بتایاکہ والدین کو بتائے بغیروہ شو کی سکریننگ کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایاکہ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو کیمرہ چھپا کر نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ہنسنے کی وجہ سے وہ بھی ہنسے اور پھر انہیں شاید مذاق لگا تو وہ اٹھ کرایک طرف چلے گئے ،عمران خان سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی مدد نہیں لی، خود گئی تھی اور خان صاحب سے بہت دفعہ ملی، دبئی میں بھی مل چکی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں