14

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس پھر معطل

لاہور(سی پی پی)پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کا لائسنس دوسری بار معطل کر دیا۔وزرات سے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا تھا تاہم اب ایک بار پھر ان کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیرِ قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے جس کے باعث دوبارہ ان کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فروغ نسیم نے استعفے کے 3 روز بعد وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں