چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد(سی پی پی)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے الیکشن ارکان اور عملے سے الوادعی ملاقات کی اور باری باری سب سے مصافحہ کیا۔ عملے نے پھولوں کی پتیاں پھینک کر چیف الیکشن کمشنر کو الوداع کیا۔
ردار رضا خان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز ڈے دو روز قبل آج منایا جس کی مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کل قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں