بہترین کیمرے اور iView ڈسپلے، ویوو کا نیا سمارٹ فون V17 پاکستان میں دستیاب، صارفین کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور ( سی پی پی) ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ نیا فلیگ شپ فون Vivo V17 اب پاکستان بھر دستیاب ہے۔ اپنی جدت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو کا یہ نیا فون آئی ویوو ڈسپلے کے ساتھ ساتھ بہترین کیمرہ فیچرز سے مزین ہے اور اس میں8 گیگا بائیٹ ریم اور 256 گیگا بائیٹ سٹوریج کا استعمال کیا گیا ہے۔
نئے فون کی لانچ کے حوالے سے ویوو کے پاکستان میں برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ” نیا وی 17 سمارٹ فون جس میں بہترین کیمروں کے ساتھ ساتھ جدت سے آراستہ iView ڈسپلے کا استعمال کیا گیا ہے، اس بات کی درست عکاسی کرتا ہے کہ ویوو اپنے صارفین کو اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اور انتھک محنت کررہی ہے اور ہر نئے آنے والے فون میں صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ”

اس نئے فون کا 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ اس کے ڈسپلے کے اندر ہی موجود ہے، جبکہ اسکی E3 OLED ٹیکنالوجی سے مزین سپر ایمولیڈ سکرین صارفین کو بہترین کوالٹی کی تصویر دکھاتی ہے۔ فون میں موجود 48 میگا پکزل کیمرہ کا ڈیزائن اس حساب سے ترتیب دیا گیا ہے کہ نہ صرف دیکھنے بلکہ استعمال میں بھی اس کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں