کراچی والے شدید سردی کے لیے تیار ہوجائیں سردی کی لہر کب سے کب تک رہے گی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور(سی پی پی)محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے کل صبح تک ہلکی بارش اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
کراچی والے اب جاڑے کے مزے لوٹنے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 11 جنوری سے بارش کا نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا تاہم مغربی سسٹم کا موجودہ بیشتر حصہ کراچی میں داخل ہوئے بغیر گزرگیا۔ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بدھ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور بدھ سے جمعہ کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں