چینی کمپنی فون کے گرد لپٹی ہوئی اسکرین والا اسمارٹ موبائل جلد پیش کریگی

بیجنگ(سی پی پی)آپ نے فولڈنگ فون کی خبریں سنی ہوں گی لیکن چینی کمپنی ژیاؤمی نے اس سال مائی مکس ایلفا فون ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اب تاخیر ہورہی ہے۔اس فون کی باڈی اور اسکرین کا تناسب 180 فیصد ہے یعنی پورا فون گویا اسکرین میں لپٹا ہوا ہے تاہم کمپنی نے اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں البتہ اتنا کہا ہے کہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرا نصب ہوگا۔ژیاؤمی نے اتنا بتایا ہے کہ فون کی حفاظت کے لیے کئی تہیں چڑھائی گئی ہیں اور کیمرے میں ٹائی ٹیٹنیم بھرت، سرامک اور سیفائر کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں