رابی پیرزادہ نے اپنی اندر چھپی ایسی صلاحیت کا مظاہرہ کردیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

لاہور(سی پی پی ) شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش کریں گی،خوبصورت فن پارے سوشل میڈ یا پر شیئر کر دئیے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر رابی نے اپنی خطاطی کی ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔ ویڈیوز کے بیک گراونڈ میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں