نادیہ جمیل نے حمزہ علی عباسی سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد (سی پی پی )اداکارہ نادیہ جمیل نے حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی استدعا کر دی۔نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی سے درخواست کی ہے کہ وہ یتیم بچوں کے لیے ایک دن نکالیں اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں کیونکہ وہ بچے ان کے بہت بڑے فین ہیں، انہوںنے کہا کہ انہوں نے متعدد بار حمزہ علی عباسی کو بلایا ہے لیکن وہ نہیں آئے اور اب وہ ان سے خصوصی طور پر درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان بچوں کے لیے وقت نکالیں، نادیہ جمیل ان دنوں ڈرامہ سیریل دمسئہ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں