چائے کی کیتلی سے کھیلنے والے بچے نے کیتلی سر میں پھنسالی پھر کیا ہوا………………..

بیجنگ(سی پی پی)چین کے شہر چانگشا میں فائر فائٹرز کو ایک خاندان کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے فائر فائٹرز کو مدد کے لیے طلب کیا۔ترجمان فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں کال پر کہا گیا کہ ایک بچے نے اپنے سر میں کھیل کے دوران دھاتی چائے کی کیتلی (لوہے کی کیتلی) پھنسا لی ہے جو کہ کسی صورت سر سے نہیں نکل پا رہی۔فائر فائٹرز فوری طور پر متاثرہ گھر پہنچے جہاں انہوں نے بچے کے سر سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لوہے کی کیتلی کو کاٹا اور بچے کے سر کو بحفاظت نکالا۔بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے بچے کی گردن میں سوجن آگئی تھی اور اسی سے کیتلی نکالی نہیں جا رہی تھی جب کہ کیتلی نکالنے کے دوران بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں