سادہ لوح دیہاتی لڑکی کیسے سپر اسٹار بن گئی حیران کن خبر

بیجنگ(سی پی پی) لی زیکوئی سے ملیے۔ ان کی عمر 29 سال ہے اور ان کا تعلق چین کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔ ان کے اپنے ہی نام سے ایک عدد یوٹیوب چینل بھی ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 82 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔اگرچہ ان کے چینل پر صرف 100 سے کچھ زیادہ ویڈیوز موجود ہیں لیکن ہر ویڈیو اوسطاً ایک کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔لیکن ٹھہریئے! ان ویڈیوز میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا جسے ’’بہت خاص‘‘ قرار دیا جاسکے۔ اس کے برعکس، لی زیکوئی کی ہر ویڈیو میں دیہی چین کی سادہ زندگی کسی نہ کسی پہلو کو صرف چند منٹوں کے دورانیے میں پیش کیا جاتا ہے۔ان پہلوؤں میں چینی قصبوں اور دیہاتوں میں کیے جانے والے گھریلو قسم کے کام، روزمرہ کے پکوان شامل ہیں جنہیں پکانے کی سادہ اور آسان ترکیبیں بتائی جاتی ہیں۔بعض ویڈیوز میں دیہاتی لوگوں کے باہمی میل جول سے متعلق مناظر ہوتے ہیں تو کبھی کھیت کھلیان میں کام کرتے کسانوں کے نظارے۔ ایک آدھ ویڈیو میں لوک چینی دھنیں بھی سنائی دیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں