جماعت اسلامی میں صف ماتم بچھ گئی چوٹی کے رہنماء ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کراچی(سی پی پی)نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعظیم بلوچ بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نواب شاہ میں مہران نیشنل ہائی وے پرٹرک اور کار کے تصادم میں 3 افرادجاں بحق اور2 زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد کی شناخت عرفان لاکھو،عظیم بلوچ اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے،عظیم بلوچ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر بتائے جاتے ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں