کراچی میں ماہی گیروں نے دو قیمتی مچھلیاں پکڑلیں قیمت جان کر پاکستانی حیران ہو جائیں گے

کراچی(سی پی پی) شہر قائد میں ابراہیم حیدر کے ماہی گیروں نے 40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی ترین مچھلیاں پکڑلیں۔کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت کھل گئی، مہنگی ترین تصور کی جانے والی ’’سوا‘‘ مچھلی سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی، جال میں پھنسنے والی ہیرا مچھلی کے علاوہ دو عدد ’’سُوا‘‘ مچھلیاں بھی شامل ہیں جن کی فی کس قیمت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں