ویسٹ انڈیز نے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس بلا لیا، نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کنگسٹن (سی پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے تجربہ کار آل راﺅنڈرڈ وین براوو کو تین سال کے طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 36 سالہ ڈوین براوو کو رواں مہینے کے آخر میں آئرلینڈ کیخلاف شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈوین براوو نے آخری مرتبہ ستمبر 2016ءمیں پاکستان اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی ڈوین براوو کو واپس بلایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں