’یوکرائنی طیارے کے مسافرزندہ ہوتے اگر۔۔۔‘کینیڈین وزیراعظم بول پڑے، امریکا سے شکوہ بھی کردیا

اوٹاوا(سی پی پی)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ’غلطی ‘سے داغے گئے ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے شہری زندہ ہوتے اگر خطے میںجاری کشیدگی میں اضافہ نہ ہوتا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکا نے جنرل سلیمانی کے قتل سے قبل کینیڈا کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر خطے میں جاری کشیدگی میں اضافہ نہ ہوتاتو یوکرائنی طیارے کے مسافر اب بھی زندہ ہوتے اور کینڈین باشندے بھی اپنے گھروالوں کے ساتھ ہوتے۔

ٹروڈو نے کہا کہ امریکا نے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے سے پہلے کینیڈا کو اطلاع نہیں دی تھی۔امریکا اپنے ارادے خود بناتا ہے۔ ہم تمام بڑے معاملات پر بین الاقوامی کمیونٹی کے طورپر کام کرتے ہیں۔لیکن کبھی کبھار کچھ ملک اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لائے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں