سپریم کورٹ کے ایک جج کاسماعت سے انکار،جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا

اسلام آباد(سی پی پی)سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا،جس پرنئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا ،جس پر بنچ تحلیل ہوگیا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ بنچ کے ایک رکن سماعت نہیں کرنا چاہتے،وکیل خواجہ انور مجید نے کہاکہ آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھ لیں، سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی، نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس گلزاراحمد کو بھجوا دی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختصر سماعت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں