یوکرائنی طیارہ تباہ، ایران نے ذمہ داروں کے خلاف نہایت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کر دیا

تہران(سی پی پی)ایران نے یوکرائنی طیارہ گرائے جانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب ایرانی صدرخود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ ناقابل معافی غلطی ہے جو بھی اس میں ملوث ہے انہیں سزا دی جائے گی ۔ ایرانی صدر حسن روحانی کی ٹیلی ویژن پر تقریر نشر کی گئی جس میں ان کا کہناتھا کہ یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہے انہیں سزا دی جائے گی ۔ٹیلی ویژن پر چلنے والے خطاب میں حسن روحانی کا کہناتھا کہ اس المناک حادثے کی تفصیلاً تحقیقات کی جائیں گی ، طیارہ گرانے کے عمل کا صرف ایک شخص ذمہ دار نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اپنی غلطی تسلیم کر رہی ہیں جوکہ پہلااچھا اقدام ہے ،ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسا کبھی دوبارہ نہیں ہو گا۔ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے یوکرائنی طیارے کی تباہی کے معاملے پر ذمہ داروں کو گرفتار کیے جانے کا اعلان کر دیاہے تاہم اس کے علاوہ مزید کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں