شہزادی بنیں ملک کی پہلی خاتون پائلٹ کیسے بنیں یہ جان کر دنیا بھر کی خواتین حیران رہ جائیں گئی

اومان( سی پی پی)اردن کی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ ابن الحسین ملک میں پائلٹ ٹریننگ کا امتحان پاس کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔اردنی مسلح افواج سے تربیت پانے والی شہزادی سلمیٰ کو خود ان کے والد بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے ایوی ایشن ونگز لگائے۔بیٹی کی کامیابی پر بادشاہ کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔عریبین رائل ایجنسی کے مطابق عرب ملک اردن میں پہلی بار کسی خاتون نے مسلح افواج کے زیر تربیت پائلٹ کا تھیوری اور پریکٹیکل کے امتحانات پاس کرنے کااعزاز حاصل کرلیا۔یہ خاتون اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین کی صاحبزادی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ ابن الحسین ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں