فباری میں بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی سنی گئی صوبائی حکومت کی طرف سے بڑا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (سی پی پی) سوشل میڈیا پر ایک ننھے سے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے شدید برفباری میں بھی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ننھا بچہ بوٹ پالش کا کام کرتا ہے۔ٹھٹھرتی سردی میں بچے کی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت کو بھی ہوش آ ہی گیا۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کے بعد اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہیں ملا۔تاہم اسے جلد تلاش کر لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس چھ سالہ بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں