سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی(سی پی پی) سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اتوار کو شمال مشرقی سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی سے 9.5 ریکارڈ ہوا، اتوار کو دھند کے باعث حدنگاہ بھی متاثر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں