خاتون سے زیادتی کا معاملہ: جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کی حفاظتی ضمانت ……………………..

کراچی(سی پی پی)سندھ ہائی کورٹ نے اپنے چیمبر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز بھٹو کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم جوڈیشل میجسٹریٹ امتیاز بھٹو کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
امتیاز بھٹو کے خلاف سیہون تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، واقعہ کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔دوسری جانب سیہون میں خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں نامزد سول جج پر عائد الزامات کی تحقیقات کیلئے پولیس نے رجسٹرار ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں